مشاہد حسین سید نے کہا ہے کہ مجھے مودی کے انجام کا آغاز ہوتا ہوا نظرآرہا ہے، مودی نے غلط حساب لگایا جس کے بعد پاکستان نے زبردست جواب دیا۔
اے آر وائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مشاہد حسین سید نے کہا کہ مودی ایک مذہبی انتہاپسند ہے، اس کی سوچ ہندوتوا ہے، جنگ یا بھارت کی جانب سے ایک اور جارحیت کا اب سوال ہی نہیں ہے، بھارت کو جو مار پڑی ہے اسے سیاسی، سفارتی، فوجی اور میڈیا کے حوالے سے شکست ہوئی۔
بھارت اب پاکستان کیخلاف گند کریگا، عالمی سطح پر پروپیگنڈا کرےگا، بھارت عالمی سطح پر پاکستان کیخلاف پروپیگنڈا کریگا اور وفود بھیج رہا ہے۔
مشاہد حسین سید نے کہا کہ بھارت پاکستان میں عدم استحکام کو ہوا دیگا، کےپی اور بلوچستان میں گند کریگا، بھارت اپنی پراکسیز دہشت گرد تنظیموں کو پاکستان کیخلاف متحرک کریگا۔
مودی کی بے جا حمایت کرنے پر کنگنا رناوت کی ہوئی بے عزتی
انھوں نے کہا کہ پوری دنیا میں صرف اسرائیل نے بھارت کا کھل کر ساتھ دیا ہے، بھارت کو سفارتی تنہائی کا سامنا رہا، دنیا نے پاکستان کا ساتھ دیا ہے، پاکستان نے 10 مئی کو اپنے سے بڑے ملک کو شکست دی جسے دنیا مانتی ہے۔
مشاہد حسین نے کہا کہ پاکستان نے عالمی سطح پر ثابت کردیا ہم منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں، چین کیساتھ ہمارےتعلقات عالمی سطح پر واضح ہوگئے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ امریکی صدر ٹرمپ نے بھی پاکستان سے حمایت کا اظہار کیا ہے، امریکی صدر ٹرمپ دنیا میں امن چاہتے ہیں اسی لیے پاکستان کو سراہا، بھارتی جارحیت کے بعد ٹرمپ نے بھی سوچا ہوگا کہ اس ملک سے جان چھڑاؤ۔
مشاہد حسین سید نے کہا کہ اب عالمی سطح پر بیانیے کی جنگ ہے، میڈیا وار ہے اور پروپیگنڈا ہے، پاکستان کو اب اپنی ریڈ لائنز واضح کرنا ہونگی کہ ان پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، سندھ طاس معاہدہ، مسئلہ کشمیر اور پاکستان میں استحکام ہماری ریڈلائنز ہیں۔
مودی کی ناکام سفارت کاری عالمی سطح پر بے نقاب ہونے پر کئی سوالات اُٹھ گئے