جمعہ, مئی 9, 2025
اشتہار

مودی کے دورہ سری نگر کے موقع پر یوم سیاہ منایا جائے گا: سردار تنویر

اشتہار

حیرت انگیز

مظفر آباد: وزیر اعظم آزاد جموں و کشمیر سردار تنویر الیاس خان کا کہنا ہے کہ مودی سن لے کشمیری بھارت کی تمام چالوں سے واقف ہیں، بھارت کا اکھنڈ بھارت کا خواب پورا نہیں ہوسکتا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم آزاد جموں و کشمیر سردار تنویر الیاس خان نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے دورہ سری نگر کے موقع پر یوم سیاہ منایا جائے گا۔

سردار تنویر کا کہنا تھا کہ نریندر مودی پیکج کے اعلان سے کشمیریوں کو ٹریپ کرنے کی کوشش کریں گے، مودی سن لے کشمیری بھارت کی تمام چالوں سے واقف ہیں۔ کشمیری 75 سال سے جو قربانیاں دے رہے ہیں اس کی مثال نہیں ملتی۔

انہوں نے کہا کہ آج اسلام آباد میں کشمیری شاہراہ جمہوریت پر بھرپور احتجاج کریں گے، آزاد کشمیر کے تمام شہروں میں بھارت کے خلاف احتجاج کیا جائے گا۔ بھارت کا اکھنڈ بھارت کا خواب پورا نہیں ہوسکتا۔

سردار تنویر کا کہنا تھا کہ بھارتی قیادت نے پورے خطے کا امن داؤ پر لگایا ہوا ہے، کشمیریوں کے لیے ہر دن یوم سیاہ ہے۔ آزادی کشمیریوں کا بنیادی حق ہے۔ کشمیریوں کا ماننا ہے ہم پاکستانی ہیں پاکستان ہمارا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں