نئی دہلی: ٹیکنالوجی پر مہارت رکھنے والے ہیکرز نے بھارتی وزیراعظم مودی کاٹوئٹر اکاونٹ ایک مرتبہ پھر ہیک کرلیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق مودی کا ٹویٹر اکاؤنٹ گزشتہ شب ہیک ہوا، جس کے بعد دو بجے کے قریب اُن کے اکاؤنٹس سے ہیکرز نے بٹ کوائن کو سرکاری حیثیت دینے سے متعلق ٹویٹ بھی کیا۔
ہیکرز نے مودی کے اکاؤنٹ کیے جانے والے ٹویٹ میں اعلان کیا کہ ’بھارت میں بٹ کوائن کو سرکاری طور پر تسلیم کر لیا گیا ہے، حکومت ہند نے پانچ سو بٹ کوائن خرید لیے ہیں جنھیں عوام میں تقسیم کیاجائےگا‘۔
Indian Prime Minister Narendra Modi twitter account hacked? pic.twitter.com/VyTNd2FDSr
— Aditya Raj Kaul (@AdityaRajKaul) December 11, 2021
سماجی رابطے اور مائیکروبلاگنگ کی ویب سائٹ پر کیا جانے والا یہ ٹوئٹ چند ہی منٹ میں وائرل ہوا اور سیکڑوں لوگوں نے کرپٹو کرنسی کو قانونی حیثیت دینے پر خوشی کا اظہار کیا مگر تھوڑی دیر کے بعد سرکاری حکام نے مودی کا اکاونٹ ہیک ہونے کی تصدیق کی ۔
واضح رہے کہ اس سے قبل ستمبر دو ہزار بیس میں بھی بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی ذاتی ویب سائٹ اور ٹوئٹراکاونٹ کا مکمل کنٹرول ہیکرز نے حاصل کرلیا تھا۔
The Twitter handle of PM @narendramodi was very briefly compromised. The matter was escalated to Twitter and the account has been immediately secured.
In the brief period that the account was compromised, any Tweet shared must be ignored.
— PMO India (@PMOIndia) December 11, 2021