بدھ, جولائی 2, 2025
اشتہار

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی ارجنٹائن آمد پر ’آپو‘ کی تصویر نشر کرنے پر تنازع

اشتہار

حیرت انگیز

بیونس آئرس: ارجنٹائن میں ایک ٹی وی چینل کو بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو امریکی مشہور کارٹون سیریس سمپسنز کے کردار آپو کے طور پر پیش کرنے پر سخت تنقید کا سامنا ہے۔

برطانوی خبررساں ادارے کے مطابق دو روز قبل جی 20 اجلاس میں شرکت کے لیے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا جہاز جب ارجنٹائن کے شہر بیونس آئرس کے ایئرپورٹ پر لینڈ کیا تو ٹی وی چینل نے اس خبر کو نشر کرتے ہوئے ہیڈ لائن لگائی کہ آپو پہنچ گئے اور اس کے ساتھ جہاز اور آپو کی تصویر کو جوڑ کر پیش کیا۔

ٹی وی چینل کی جانب سے اس انداز میں خبر نشر کرنے پر سوشل میڈیا پر خاصی تنقید اور غصے کا اظہار کیا جارہا ہے اور بعض اسے نسل پرستی پر مبنی فعل قرار دے رہے ہیں۔

ٹی وی چینل کی خبر پر ہری کونڈا بلو نے ٹویٹ کی اور سوال کیا کہ ’یہ سچ نہیں ہوسکتا۔۔۔۔ٹھیک؟۔

ایک ٹویٹر صارف نے لکھا کہ ایسا موازنہ کرنا غیرملکی رہنما کی توہین ہے۔

جی 20 کا سربراہی اجلاس میں شرکت کے موقع پر سوشل میڈیا پر نریندر مودی کا تنازع ہی نہیں چھایا ہوا ہے بلکہ فرانسیسی صدر ایمانویل میکرون کی آمد پر بھی بحث ہورہی ہے جب فرانسیسی صدر کا جہاز ایئرپورٹ پر لینڈ کیا تو رن وے پر ان کا استقبال کرنے کے لیے کوئی موجود نہیں تھا۔

رپورٹ کے مطابق ایسا جان بوجھ کر نہیں ہوا بلکہ صدر کے استقبال کے لیے آنے والے میزبان ملک کے وفد کو ایئرپورٹ پر پہنچنے میں تاخیر ہوگئی تھی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں