ہفتہ, مئی 10, 2025
اشتہار

موڈرچ نے میسی اور رونالڈو کو شکست دے کر نئی تاریخ‌ رقم کر دی

اشتہار

حیرت انگیز

لندن: کرویشیا کے اسٹار فٹ بالر لوکا موڈرچ نے میسی اور رونالڈو کو شکست دے کر نئی تاریخ‌ رقم کر دی.

تفصیلات کے مطابق ریال میڈرڈ کے اسٹار کھلاڑی نے فیفا پلیئر آف دی ایئر کا اہم ترین اعزاز اپنے نام کر لیا، گذشتہ ماہ انھیں‌ یورپ کے بہترین کھلاڑی کے ایوارڈ سے بھی نوازا گیا تھا.

یاد رہے کہ سن 2007 سے  یہ اہم ترین اعزاز یا تو ارجنٹائن کے لیونل میسی کے نام ہوتا رہا یا پھر پرتگال کے کرسٹیانو رونالڈو کے حصے میں‌ آیا، لیکن لوکا موڈرچ کی حیران کن کامیابیوں نے یہ سلسلہ توڑ ڈالا.

واضح رہے کہ موڈرچ کی پرفامینس کے طفیل کرویشیا نے ورلڈ کپ 2018 کے فائنل تک رسائی حاصل کی تھی، جہاں اسے فرانس کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا.

لندن کے رائل فیسٹول ہال میں ہونے والی تقریب میں موڈرچ کرسٹیانو رونالڈو مصر کے محمد صلاح سے تھا.

انگلش کلب لیور پول سے تعلق رکھنے والے محمد صلاح کے انگلش کلب ایورٹن کے خلاف گول کو سال کا بہترین گول قرار دیا گیا.

دنیا کے بہترین گول کیپر کا ایوارڈ تھیباؤ کورٹیس نے جیتا، برازیل کی خاتون فٹ بالر مارتا کو حیران کن طور پر چھٹی مرتبہ ’پلیئر آف دی ایئر‘ قرار دیا گیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں