منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس: ’بھارتی ہم منصب سے ملاقات کا امکان نہیں‘

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: قومی سلامتی کے ترجمان نے تصدیق کی ہے کہ وزیراعظم کے مشیر برائے قومی سلامتی معید شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کے لیے روانہ ہوگئے، بھارتی ہم منصب سے اجلاس میں ملاقات کا کوئی امکان نہیں ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ترجمان قومی سلامتی نے وزیراعظم کے مشیر برائے قومی سلامتی معید یوسف کے دوشنبے روانہ ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ وہ شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس میں شرکت کر کے پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔

ترجمان کے مطابق اجلاس کے دوران مشیر قومی سلامتی بھارتی ہم منصب سے ملاقات نہیں کریں گے اور نہ ہی ملاقات کا کوئی امکان ہے۔

ترجمان کے مطابق مشیر قومی سلامتی اجلاس کے  پروٹوکول پر بھی دستخط کریں گے جبکہ اس دوران اُن کی دیگرممالک کے ہم منصبوں سے ملاقاتیں شیڈول ہیں۔

ترجمان قومی سلامتی ڈویژن نے بتایا کہ ’معید یوسف بھارتی ہم منصب کے علاوہ افغان قومی سلامتی کے مشیر سے بھی ملاقات نہیں کریں گے کیونکہ  پاکستان پہلے ہی واضح کرچکا ہے کہ پاکستان مخالف بیان بازی پر کرنے پر افغان قومی سلامتی سے کوئی رابطہ نہیں کیا جائے گا‘۔

قومی سلامتی ڈویژن کے ترجمان نے بتایا کہ رواں سال کے آخر میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہان مملکت کونسل کا اجلاس ہوگا، جس میں پاکستان بھی شرکت کرے گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں