تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

معین علی نے سوریا کمار یادیو کو دنیا کا بہترین بلے باز قرار دیدیا

ایڈیلیڈ: انگلینڈ کے آل راؤنڈر معین علی نے بھارتی بیٹر سریا کمار یادیو کو دنیا کا سب سے بہترین  بلے باز قرار دے دیا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے معین خان نے بھارتی بیٹر سوریا کمار کی بیٹنگ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ بہترین کھلاڑی ہے، مجھے لگتا ہے وہ دنیا میں سب سے بہترین ہے جو ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کو ایک الگ سطح پر لے کر جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میرے نزدیک سوریا پہلے کھلاڑی ہیں جو جب اچھا کھیل رہے ہوں تو آپ بولنگ نہیں کرسکتے، یہ بہت مشکل ہے۔

اس سے قبل اے آر وائی کے اسپورٹس چینل میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے بھی سوریا کمار کی بیٹنگ کی تعریف کی تھی۔

انہوں نے کہا تھا کہ مجھے تو لگتا ہے کہ سوریا کمار یادیو کسی اور سیارے سے آیا ہے ، وہ کسی بھی کھلاڑی سے مکمل طور پر مختلف ہے اور وہ واحد بیٹر ہے جس نے ٹی ٹوئنٹی 2022 میں اپنے 1000 رنز مکمل کیے ہیں  اور وہ پہلے بھارتی کھلاڑی ہیں جنہوں نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں اپنے 1000 رنز مکمل کیے، انہوں نے بھارت کے لیے چوتھی تیز ترین ففٹی کی۔

سابق کپتان کا کہنا تھا کہ وہ غیر یقینی کھلاڑی ہے ، ایسا لگتا ہے کہ وہ بے خوف کھلاڑی ہے جو ڈرتا نہیں ہے، جب وہ بیٹنگ کرے تو مزہ آرہا ہوتا ہے۔

دوسری جانب وقار یونس نے بھی کہا تھا کہ سوریا کمار کی بیٹنگ پر  بولر سوچ رہا ہوتا ہے کہ جاؤں تو جاؤں کہاں۔

واضح رہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی)  کی  ہفتہ وار ٹی ٹوئنٹی پلیئرز رینکنگ  میں بھی  بھارت کے سوریا کمار یادیو سر فہرست ہیں۔

خیال رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے دوسرے سیمی فائنل میں انگلینڈ اور بھارت آج مد مقابل آئیں گے، جس کے بعد فائنل کی دو ٹیموں کا فیصلہ ہوگا۔ ورلڈ کپ کا دوسرا سیمی فائنل پاکستانی وقت کے مطابق ایڈیلیڈ میں دوپہر ایک بجے شروع ہوگا۔

Comments

- Advertisement -