منگل, جولائی 1, 2025
اشتہار

معین علی نے ٹیسٹ کرکٹ کے دروازے بند کردیے

اشتہار

حیرت انگیز

انگلش ٹیم کے آل راؤنڈر معین علی نے ٹیسٹ کرکٹ میں واپسی کے امکانات کو رد کردیا۔

انگلش کرکٹر معین علی نے ’ڈیلی میل‘ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کوچ برینڈن میکولم کو بتادیا ہے کہ میں ریٹائرمنٹ کا فیصلہ تبدیل نہیں کروں گا۔

ان کا کہنا تھا کہ ’ٹیسٹ کرکٹ ختم کرچکا ہوں اور اب میری عمر بھی 35 برس ہوچکی ہے۔‘

معین علی کا کہنا تھا کہ ’انگلینڈ کے لیے 64 ٹیسٹ کھیلنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے لیکن اب میں ٹیسٹ کرکٹ کے دروازے بند کرچکا ہوں۔‘

پاکستانیوں کی مہمان نوازی کا شکریہ ادا کرتے ہیں، انگلش کپتان معین علی

واضح رہے کہ کوچ برینڈن میکولم نے معین علی کو ٹیسٹ کرکٹ کے لیے اہل قرار دیا تھا جبکہ انہوں نے گزشتہ سال ستمبر میں ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائر منٹ کا اعلان کیا تھا۔

یاد رہے کہ انگلش ٹیم کو دسمبر میں ٹیسٹ سیریز کھیلنے پاکستان آنا ہے، دونوں ٹیموں کے درمیان تین میچز کی سیریز راولپنڈی، کراچی اور ملتان میں کھیلی جائے گی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں