اتوار, ستمبر 8, 2024
اشتہار

ٹیسٹ کرکٹ میں واپسی، معین علی سے بین اسٹوکس نے کیا کہا تھا؟

اشتہار

حیرت انگیز

انگلینڈ ٹیم کے آل راؤنڈر معین علی نے حال ہی میں ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ واپس لی ہے وہ ایشز سیریز انگلش ٹیم کی نمائندگی کریں گے۔

انگلش کرکٹر معین علی نے پریس کانفرنس میں انکشاف کیا کہ بین اسٹوکس نے ایشیز سیریز کھیلنے سے متعلق رابطہ کیا تھا جس پر میں نے ’لول‘ کہہ کر جواب دیا تھا۔

ای ایس پی این کرکٹ انفو نے بھی بین اسٹوکس کی واٹس ایپ پوسٹ شیئر کی ہے جس میں وہ معین علی سے پوچھتے ہیں کہ ایشیز؟

- Advertisement -

معین علی جواب میں ’لول‘ کہتے ہیں۔

واضح رہے کہ آل راؤنڈر معین علی جیک لیچ کے انجرڈ ہونے کے بعد ٹیسٹ کرکٹ میں واپسی کے لیے تیار ہیں۔معین کو ٹیسٹ میچوں سے ریٹائرمنٹ پر نظر ثانی کرنے پر راضی کرنے کے لیے بین اسٹوکس کا ایک لفظی رابطہ کافی تھا۔

35 سالہ کرکٹر نے بتایا کہ صرف اسٹوکس ہی انہیں قائل کرسکتے تھے، اور شروع میں، میں نے سوچا کہ اسٹوکس مذاق کر رہے ہیں لیکن جب میں نے لیچ کی انجری کے بارے میں خبر سنی تو پھر ان کے ساتھ بات چیت کی۔

واضح رہے کہ معین علی نے ستمبر 2021 میں بھارت کے خلاف انگلینڈ کی سیریز کے بعد ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی تھی جس کے بعد سے انہوں نے کوئی فرسٹ کلاس میچ نہیں کھیلا ہے۔

یاد رہے کہ 35 سالہ معین علی نے 67 ٹیسٹ میچز میں 2914 رنز بنائے اور 195 وکٹیں حاصل کی ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں