تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

خوشدل، آصف، افتخار نے پرفارم نہیں کیا تو ورلڈ کپ نہیں جیتیں گے، معین خان

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان معین خان کا کہنا ہے کہ اگر خوشدل شاہ، آصف علی اور افتخار نے پرفارم نہیں کیا تو ورلڈ کپ نہیں جیتیں گے۔

اے آر وائی کے پروگرام ’باؤنسر‘ میں گفتگو کرتے ہوئے معین خان نے ورلڈ کپ کے لیے ٹیم کے اعلان پر اپنے ردعمل کا اظہار کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ ورلڈ کپ کے لیے جیسی بھی ٹیم کا اعلان ہوا اب ہمیں سپورٹ کرنا چاہیے، کوئی جان بوجھ کر ایسی ٹیم سلیکٹ نہیں کرتا جو نہ جیتے۔

معین خان نے کہا: ’ٹیم میں کچھ تبدیلیاں ہو سکتی تھیں جو نہیں کی گئیں۔ بابر اعظم اور محمود رضوان کو تیز کھیلنا ہوگا ورجہ جیت مشکل ہے۔ محمد رضوان صرف ایک سائیڈ پر کھیلتا ہے یہ نہیں چلے گا۔ مڈل آرڈر میں شعیب ملک اور اعظم خان کی جگہ بنتی تھی۔ انگلینڈ کے خلاف ہوم سیریز میں ٹیم کی کمزوریاں سامنے آ جائیں گی‘۔

سابق کپتان نے کہا کہ خوشدل شاہ اور آصف علی ایشیا کپ میں نہیں چل سکے۔ ایشیا کپ میں کھلاڑیوں نے پرفارم نہیں کیا۔ وہ خوش قسمت ہیں کہ انہیں ورلڈ کپ کے لیے دوبارہ منتخب کیا گیا ہے۔ اگر اب بھی انہوں نے پرفارم نہیں کیا تو ورلڈ کپ پاکستان کے ہاتھ میں نہیں آئے گا اور اس بات کا مجھے خدشہ ہے۔

Comments

- Advertisement -