لارڈز: انگلش کرکٹ ٹیم کے سیلکٹرز نے دوسرے ٹیسٹ میں آل راؤنڈر معین علی کو ڈراپ کر کے جوفرا آرچر کو 12 رکنی اسکواڈ میں شامل کرلیا۔
انگلینڈ کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا کہ ایشز سیریز کے دوسرے میچ میں معین علی کو آرام کا موقع دیا گیا جبکہ اُن کی جگہ لیف آرم اسپینر جیک لیچ کو ٹیم جبکہ جوفرآرچر کو 12 رکنی اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا۔
دوسرے ٹیسٹ کے اسکواڈ میں جو روٹ، جوفرا آرچر، جونی بیئرسٹو، اسٹورٹ براڈ، روری برنز، جوز بٹلر، سام کرن، جیک لیچ، جو ڈین لی، جیسن رائے، بین اسٹوکس اور کرس واکس شامل ہیں۔
مزید پڑھیں: آئی سی سی نے پہلے ایشز ٹیسٹ کے بعد نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی
آسٹریلیا اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے مابین ایشز سیریز کا دوسرا ٹیسٹ 14 اگست سے لارڈز اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ واضح رہے کہ ایشز ٹیسٹ کے پہلے میچ میں آسٹریلیا نے انگلینڈ کو 251 رنز سے شکست دی تھی، اسٹیو اسمتھ کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا تھا۔