پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

محمد عامر نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر پہنچ گئے

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں کراچی کنگز کی نمائندگی کرنے والے فاسٹ بولر محمد عامر ٹریننگ کے لیے نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر پہنچ گئے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق فاسٹ بولر محمد عامر نے کہا کہ بنگلا دیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل) میں شرکت کرنی ہے لیکن ایونٹ میں شرکت سے قبل ٹریننگ کرنا چاہ رہا تھا۔

فاسٹ بولر نے بتایا کہ چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی سے پریکٹس کی اجازت مانگی تھی ان کا شکر گزار ہوں کہ انہوں نے اجازت دے دی۔

انہوں نے کہا کہ اللہ نے چاہا تو دوبارہ پاکستان کے لیے کھیلوں گا۔‘

ایک سوال کے جواب میں محمد عامر نے کہا کہ ابھی ریٹائرمنٹ واپس لینے پر غور نہیں کیا میری نظریں صرف پی ایس ایل پر مرکوز ہیں۔

محمد عامر نے این ایچ پی سی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ’نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر سے اچھی سہولیات کہیں بھی میسر نہیں ہیں۔‘

انہوں نے مزید کہا کہ کراچی ٹیسٹ میں قومی ٹیم اچھی کارکردگی کی تعریف کرنی چاہیے، سعود شکیل، سرفراز احمد اور امام الحق نے اچھی بیٹنگ کرکے میچ ڈرا کیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں