پیر, جنوری 20, 2025
اشتہار

قومی فاسٹ بولر محمد عباس کو صدمہ

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستانی ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عباس کی چھوٹی بہن خالق حقیقی سے جا ملیں۔

محمد عباس کا اس حوالے سے جاری بیان میں کہنا تھا کہ چھوٹی بہن کی اچانک طبعیت خراب ہوئی جنہیں گوجرانوالہ کے اسپتال میں لے جایا گیا مگر رضائے الٰہی سے ان کا انتقال ہوگیا۔ اللّٰہ پاک ان کے درجات بلند فرمائے۔

مداحوں سے دعاؤں کی اپیل کرتے ہوئے فاسٹ بولر کا کہنا تھا کہ میری بہن کو اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ رواں ماہ کے آغاز میں قومی فاسٹ بولر نے ایک اہم سنگ میل بھی عبور کیا تھا، وہ ٹیسٹ کرکٹ میں 100 وکٹیں حاصل کرنے والے پاکستانی بولرز کے کلب میں شامل ہوگئے۔

فاسٹ بولر نے یہ کارنامہ جنوبی افریقہ کے خلاف کیپ ٹاؤن میں کھیلے جا رہے دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوران حاصل کیا۔ اس میچ میں انہوں نے پروٹیز کی پہلی اننگ میں تین وکٹیں حاصل کر کے طویل دورانیے کے فارمیٹ میں اپنی وکٹوں کی سنچری مکمل کی۔

34 سالہ فاسٹ بولر نے 100 وکٹیں اپنے ٹیسٹ کیریئر کے 27 ویں میچ میں حاصل کیں۔

عباس کو ساڑھے تین سال تک نظر انداز کیے جانے کے بعد جنوبی افریقا کے خلاف سیریز میں دوبارہ ٹیم میں شامل کیا گیا تھا اور انہوں نے سنچورین ٹیسٹ میں دوسری اننگ میں 6 اور مجموعی طور پر 7 وکٹیں لے کر اپنے کم بیک کو یادگار بنایا تھا۔

نامور کرکٹر کے وارنٹ گرفتاری جاری

انہوں نے 2017 میں ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز میں اپنے ٹیسٹ کیریئر کا آغا زکیا تھا۔ 8 سالہ کیریئر کے دوران انہوں نے سری لنکا، آئرلینڈ، انگلینڈ، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، جنوبی افریقا اور بنگلا دیش کے خلاف ٹیسٹ میچز میں شاندار بولنگ پرفارمنس دی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں