تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

آئی پی ایل کھیلنے نہیں جارہا، محمد عامر

کراچی: قومی ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عامر کا کہنا ہے کہ میں کوئی آئی پی ایل کھیلنے نہیں جارہا، بطور پاکستانی لیگ کھیلنے کے لیے جاؤں تو زیادہ فخر محسوس کروں گا۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’اسپورٹس روم‘ میں گفتگو کرتے ہوئے فاسٹ بولر محمد عامر نے کہا کہ کرکٹ کو سیاست سے الگ رکھنا چاہیے، ہم بھی چاہتے ہیں پاک بھارت تعلقات بہتر ہوں اور اچھی کرکٹ ہو، بھارتی شائقین بھی پاکستانی پلیئرز کو وہاں کھیلتے ہوئے دیکھنا چاہتے ہیں۔

محمد عامر نے وضاحت کی کہ میں کسی اور ملک کی نمائندگی کرنے نہیں جارہا اور نہ ہی آئی پی ایل کھیلنے جارہا ہوں، میرے پاس رہائشی کارڈ ہے برطانیہ کا پاسپورٹ ملتا ہے تو وہ میرا حق ہے۔

فاسٹ بولر نے کہا کہ ٹیم کا ماحول خراب ہوگا تو ہمارے ملک کا ہی نقصان ہوگا، ٹیم کا ماحول خراب نہ ہو اسی لیے میں الگ ہوگیا تھا۔

پی ایس ایل سے متعلق محمد عامر نے کہا کہ لیگ کے میچز پاکستان میں کھیل کر مزہ آیا اب ابوظبی میں کھیل دکھانے کا وقت ہے، ہم ابوظبی میں رنگ جمانے کو تیار ہیں۔

محمد عامر نے کہا کہ کراچی کنگز میرے لیے فیملی بن چکی ہے، ہمارے پاس جو متبادل کھلاڑی آئے ہیں وہ بھی بہترین ہیں، ہمارا بولنگ اٹیک بہترین ہے انشا اللہ کامیابی ہوگی۔

Comments

- Advertisement -