تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

محمد عامر کی چیف سلیکٹر پر تنقید

قومی ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عامر نے ٹیم کے اعلان پر چیف سلیکٹر پر کڑی تنقید کی ہے۔

چیف سلیکٹر محمد وسیم نے اسکواڈ کا اعلان کیا، بابراعظم کپتان اور شاداب خان نائب کپتان ہونگے۔اس کے علاوہ آصف علی، حیدرعلی ، افتخار احمد ،حارف رؤف، خوشدل شاہ، نسیم شاہ ، شاہین شاہ آفریدی، محمد حسین ، محمد نواز کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

شان مسعود کو بھی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں شمولیت کا پروانہ ملا جبکہ عابد جمال، محمد حارث ( ریزو وکٹ کیپر) ، شاہ نواز دھانی بھی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔

ورلڈ کپ کی ٹیم میں سینئر کھلاڑیوں کو نظر انداز کرنے پر کرکٹ تجزیہ کاروں کی جانب سے چیف سلیکٹر پر تنقید کی جارہی ہے۔

ایسے میں فاسٹ بولر محمد عامر نے بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر چیف سلیکٹر محمد وسیم پر تنقید کی۔

انہوں نے لکھا کہ ’چیف سلیکٹر نے ’چیپ‘ سلیکشن کی ہے۔

Comments

- Advertisement -