اتوار, ستمبر 15, 2024
اشتہار

ویڈیو: محمد عامر آخری اوور میں 16 رنز کا دفاع کرنے میں ناکام

اشتہار

حیرت انگیز

کیریبین پریمیئر لیگ میں اینٹیگوا اینڈ باربوڈا فالکنز کی نمائندگی کرنے والے قومی ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عامر نے آخری اوور میں 16 رنز دے دیے۔

سی پی ایل میں گزشتہ روز اینٹیگوا اینڈ باربوڈا فالکنز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 168 رنز بنائے، فخر زمان 40 اور عماد وسیم بھی 40 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

- Advertisement -

ہدف کے تعاقب میں گیانا ایمیزون وارئیرز مشکلات کا شکار رہی تاہم شائی ہوپ نے 41 اور روماریو شیفرڈ نے 32 رنز کی اننگز کھیل کر میچ سنسنی خیز بنادیا۔

19 ویں اوور تک وارئیرز کی ٹیم کو آخری اوور میں جیت کیلئے 16 رنز درکار تھے تاہم آخری اوور کرنے والے محمد عامر ٹیم کو میچ جتوانے میں ناکام رہے۔

ڈیوائن پریٹوریس نے 20ویں اوور کی پہلی گیند ڈاٹ کھیلی جب کہ اگلی دو گیندوں پر 2 چوکے لگا کر میچ سنسنی خیز بنایا، میچ کی آخری گیند پر ایمیزون وارئیرز کو جیت کیلئے 6 رنز درکار تھے اور جنوبی افریقی بیٹر نے چھکا لگا کر ٹیم کو فتحیاب کروادیا۔

تجربہ کار فاسٹ بولر محمد عامر کی ناقص بولنگ نے اینٹیگوا اینڈ باربوڈا فالکنز کو جیتا ہوا میچ ہرا دیا جبکہ فخر زمان اور عماد وسیم کی اننگز بھی رائیگاں گئی۔

واضح رہے کہ ٹی20 ورلڈکپ میں امریکا کیخلاف سپر اوور میں محمد عامر نے 18 رنز دیے تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں