ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

’گھر سے یہی سیکھ کر آتے ہو‘ محمد عامر غصے میں آگئے

اشتہار

حیرت انگیز

پی ایس ایل 9 میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے فاسٹ بولر محمد عامر فکسر کہنے پر غصے میں آگئے۔

کراچی میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور لاہور قلندرز کے میچ کے بعد تماشائی کی جانب سے عامر کو فکسر کہا گیا جس پر کرکٹر غصے میں آگئے۔

فاسٹ بولر نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’گھر سے یہی سیکھ کر آتے ہو۔‘

- Advertisement -

بعدازاں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے آفیشلز محمد عامر کو انکلوژرز سے دور لے کر چلے گئے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز کوئٹہ نے لاہور کو آخری گیند پر شکست دی تھی، اس میچ میں لاہور قلندرز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹ پر 166 رنز بنائے تھے۔

167 کے ہدف کے تعاقب میں فاتح ٹیم کی جانب سے سعود شکیل نے ناقابلِ شکست 88 رنز کی اننگز کھیلی۔

محمد وسیم جونیئر نے آخری گیند پر لاہور قلندر کے کپتان شاہین آفریدی کو چھکا لگا کر اپنی ٹیم کو میچ جتوایا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں