جمعہ, فروری 14, 2025
اشتہار

محمد عامر نے شاہین آفریدی کو کیا میسج کیا؟

اشتہار

حیرت انگیز

قومی ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عامر نے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کو میچ سے قبل کیے جانے والے میسج کے بارے میں بتادیا۔

تفصیلات کے مطابق اے آر وائی نیوز کے پروگرام میں قومی ٹیم کے مایہ ناز فاسٹ بولر محمد عامر نے بتایا کہ محمد عامر کو میچ سے قبل میسج کیا تھا اس کا بھی جواب آیا تھا۔

محمد عامر نے بتایا کہ میں آپ کو میسج سنا نہیں سکتا کہ کیا میسج کیا تھا لیکن پڑھ کر آپ کو بتاتا ہوں کہ میں نے شاہین شاہ آفریدی کو کیا کہا تھا۔

عامر نے بتایا کہ میں نے شاہین شاہ سے کہا کہ تم نے آنکھیں بند کرلینی ہے یہ نہیں سوچنا کہ ویرات کوہلی سامنے کھڑا ہے یا روہت شرما کھڑا ہے۔

عامر کا کہنا تھا کہ اس کے جواب میں شاہین آفریدی نے کہا کہ وعلیکم السلام عامر بھائی، انشا اللہ، جزاک اللہ، اور اس نے دل والی ایموجی بھی بھیجی تھی۔

واضح رہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2017 میں محمد عامر ہی تھے جنہوں نے روہت شرما اور ویرات کوہلی کو ابتدائی اوورز میں پویلین کی راہ دکھائی تھی، شاہین آفریدی نے بالکل ایسی ہی اسپیل کیے۔

گزشتہ روز ورلڈ کپ کے افتتاحی میچ میں گرین شرٹس نے بھارتی سورماؤں کا غرور خاک میں ملاتے ہوئے انہیں 10 وکٹوں سے شکست دی تھی، قومی ٹیم اپنا دوسرے میچ کل نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں