اتوار, نومبر 17, 2024
اشتہار

محمد عامر نے اپنے پسندیدہ کپتان کا نام بتا دیا

اشتہار

حیرت انگیز

قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر محمد عامر نے اپنے پسندیدہ کپتان کا نام بتا دیا۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں سابق فاسٹ بولر محمد عامر، عماد وسیم اور عبدالرزاق شریک ہوئے جس دوران انہوں نے ورلڈ کپ کے میچز سے متعلق گفتگو کی۔

ایک سوال کے جواب میں محمد عامر نے سرفراز احمد کو اپنا پسندیدہ کپتان قرار دیا۔

- Advertisement -

دوسری جانب آسٹریلیا کے خلاف افغانستان کی شکست پر عماد وسیم نے کہا کہ میکسویل نے ون ڈے کی تاریخ کی بہترین اننگز کھیلی جبکہ قومی ٹیم میں اسپنر کی کمی ہے۔

سابق آل راؤنڈر عبدالرزاق نے کہا کہ آسٹریلیا افغانستان میچ ورلڈ کپ کا تاریخی میچ تھا اس دوران میسکویل کپتان کو گائیڈ کررہا تھا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز آسٹریلیا نے میکسویل کی ناقابل شکست ڈبل سنچری کی بدولت افغانستان سے ہارا ہوا میچ جیت لیا تھا، 92 رنز پر 7 کھلاڑی آؤٹ ہونے کے بعد گلین میکسویل نے شاندار 201 رنز کی اننگز کھیلی، انہیں میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں