ہفتہ, اپریل 19, 2025
اشتہار

پی ایس ایل یا آئی پی ایل، محمد عامر آئندہ سال کس لیگ کو ترجیح دیں گے؟

اشتہار

حیرت انگیز

پی ایس ایل سیزن 10 میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کرنے والے محمد عامر نے انکشاف کیا ہے کہ وہ آئندہ سال کون سی لیگ کھیلنا پسند کریں گے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے پوڈ کاسٹ شو میں محمد عامر سے پوچھا گیا کہ اگر پی ایس ایل اور آئی پی ایل ایک ہی ونڈو کے دوران ہوتے ہیں اور برطانوی شہری ہونے کے ناطے وہ آئی پی ایل کے لیے اہل ہوجاتے ہیں تو وہ کس لیگ کا انتخاب کریں گے؟

محمد عامر نے کہا کہ اگر موقع ملا تو وہ آئی پی ایل کو ترجیح دیں گے۔

فاسٹ بولر نے کہا کہ اگر مجھے موقع ملا تو میں ضرور آئی پی ایل کھیلوں گا اگر موقع نہیں ملا تو پھر پی ایس ایل ہی کھیلوں گا۔

اس سے قبل بھی نجی ٹی وی سے گفتگو میں محمد عامر نے کہا تھا کہ اگلے سال تک مجھے آئی پی ایل کھیلنے کا موقع ملے گا اور اگر ایسا ہوا تو میں ضرور کھیلوں گا۔

یہ پڑھیں: محمد عامر آئی پی ایل میں رائل چیلنجرز بنگلور سے کھیلیں گے؟

ان کا کہنا تھا کہ میں آئی پی ایل میں رائل چیلنجرز بنگلور کی نمائندگی کرنا چاہوں گا۔

احمد شہزاد نے دعویٰ کیا تھا کہ محمد عامر رائل چیلنجرز بنگلورو کی ٹیم میں شامل ہوکر ان کی پہلی آئی پی ایل ٹرافی جیتنے میں مدد کرسکتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ آر سی بی کو اپنی بولنگ کی کمی کو دور کرنے کے لیے عامر جیسے بولر کی ضرورت ہے، ان کے پاس ایک اچھا بیٹنگ یونٹ ہے لیکن ان کی بولنگ ہمیشہ مسئلہ رہی ہے جو عامر کے جانے سے ٹھیک ہوجائے گی۔

واضح رہے کہ پاک بھارت کشیدہ سیاسی تعلقات کی وجہ سے پاکستانی کھلاڑیوں پر 2008 سے آئی پی ایل میں شرکت پر پابندی عائد ہے صرف اظہر محمود نے بطور برطانوی شہری کنگز الیون پنجاب سے کھیلا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں