جمعہ, مئی 30, 2025
اشتہار

محمد عامر ایسیکس کاؤنٹی کلب میں شامل

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان کے سابق فاسٹ بولر محمد عامر کو وائٹلٹی بلاسٹ کے لیے ایسیکس کاؤنٹی کرکٹ کلب میں شامل کرلیا گیا۔

ایسیکس کرکٹ کلب نے سوشل میڈیا پر اعلان کیا اور محمد عامر کی ٹیم کی جرسی کے ساتھ تصاویر بھی شیئر کیں۔

محمد عامر نے کہا کہ یہاں واپس آکر بہت اچھا لگا اور میں خوش ہوں اور آپ سب سے ملنے کا منتظر ہیں، مجھے آپ کے تعاون کی ضرورت ہے، برائے کرم آئیں اور ہمارا ساتھ دیں۔

ایسیکس اپنی ٹی 20 بلاسٹ مہم کا آغاز ہمپشائر کے خلاف میچ سے کرے گا جو جمعہ کو ساؤتھمپٹن کے روز باؤل میں کھیلا جانا ہے۔

محمد عامر نے حال ہی پی ایس ایل 10 میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کی اور پانچویں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولر بنے۔

تاہم فاسٹ بولر فائنل میں لاہور قلندرز کے خلاف فائنل کے بعد سے تنقید کی زد میں ہے جہاں انہوں نے چار اوورز میں 41 رنز دے کر صرف ایک وکٹ حاصل کی تھی۔

محمد عامر نے 19ویں اوور میں 18 رنز اس وقت دیے جب قلندرز کو 12 گیندوں پر 31 رنز درکار تھے۔

کوشل پریرا نے عامر کے اوور کی پہلی گیند پر باؤنڈری لگائی پھر ان کی آخری دو گیندوں پر ایک چوکا اور ایک چھکا لگایا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں