جمعرات, مارچ 6, 2025
اشتہار

ویرات کوہلی جیسا کوئی نہیں آئے گا، محمد عامر

اشتہار

حیرت انگیز

سابق قومی کرکٹرز محمد عامر اور احمد شہزاد کا کہنا کہ ویرات کوہلی جیسا کوئی نہیں آئے گا۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں میزبان نے سوال کیا کہ ہم پاکستانی ایسا ہوتا ہے کہ کوئی بڑا اسٹار چلا جائے تو کہتے ہیں اب ان کی خلا پُر نہیں ہوگی جب سچن ریٹائر ہوئے تو کہا گیا ان جیسا کوئی نہیں آئے گا لیکن بھارت میں ویرات کوہلی آگئے، شمبن گل بھی آچکے ہیں جو بڑے کھلاڑی ہیں آپ کو ایسا لگتا ہے کہ ویرات کوہلی جیسا کوئی آئے گا؟

محمد عامر نے کہا کہ ویرات کوہلی جیسا کوئی نہیں آئے گا کیونکہ وہ جتنی محنت کرتے ہیں ان کی فٹنس، ٹریننگ دیکھ لیں آج کل کی جنریشن اتنی قربانیاں نہیں دے سکتی۔

انہوں نے کہا کہ شبمن گل بہت اچھا کھلاڑی ہے لیکن ویرات جیسے دباؤ میں کھیلتے ہیں یہ کسی دوسرے کے لیے بہت مشکل کام ہے۔

احمد شہزاد نے کہا کہ شبمن گل کے ساتھ ابھی ویرات کوہلی موجود ہے جب نوجوان کھلاڑی کے ساتھ سینئر موجود ہوتا ہے تو سارا ملبہ سینئر کھلاڑی پر ہی گرتا ہے جس دن ویرات ٹیم سے چلے گئے اس دن میں دیکھوں گا کہ شبمن کیسے پوری ٹیم کا بوجھ اٹھاتا ہے تب مانوں گا کہ شبمن بڑے کھلاڑی ہیں۔

راشد لطیف نے کہا کہ سچن ٹنڈولکر کے ساتھ لکشمن، ڈریوڈ موجود تھے لیکن بھارتی ٹیم میں ابھی یشسوی جیسوال بہت اچھا کھلاڑی نظر آرہا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں