سڈنی: قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عامر جارح مزاج آسٹریلوی بلے باز ڈیوڈ وارنر کے لیے خطرہ بن گئے، ناقابل شکست رہنے کا تسلسل توڑ دیا۔
تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹر محمد عام نے ڈیوڈ وارنر کے لیے مشکلات کھڑی کردیں، مسلسل چار میچوں میں ناٹ آؤٹ رہنے والے وارنر کو بلآخر محمد عامر نے پویلین کی راہ دکھائی۔
پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلے جانے والے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں محمد عامر نے ڈیوڈ وارنر کو 20 رنز کے انفرادی اسکور پر بولڈ کردیا، اور اس طرح ان کا ناٹ آؤٹ رہنے کا تسلسل ٹوٹ گیا۔
آسٹریلوی بلے باز نے سری لنکاکے خلاف تینوں مچوں میں عمدہ اور جارح بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کسی بولر کو اپنے سامنے ٹکنے نہیں دیا تھا، تاہم پاکستان کے اسٹار بولر نے ان کا یہ غرور خاک میں ملا دیا۔
’’مصباح! پوری ٹیم نہیں بلکہ کپتان نمبر ون تھا‘‘
البتہ پاکستان کے خلاف کھیلے جانے والے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں انہوں نے صرف دو رنز ہی بنائے تھے کہ اچانک بارش ہوئی جس کے بعد میچ روک دیا گیا تھا۔
دوسری جانب آسٹریلیا کے ہاتھوں دوسرے ٹی ٹوینٹی میچ میں شکست کے بعد شائقین کرکٹ نے سرفراز کو ٹیم میں واپس لانے کا مطالبہ کردیا ہے۔
خیال رہے کہ گذشتہ روز قومی کرکٹ ٹیم اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرا ٹی ٹوینٹی میچ کھیلا گیا جس میں پاکستانی بیٹنگ لائن کینگروز گیند بازوں کے آگے ریت کا ڈھیر ثابت ہوئی اور فخر زمان ایک بار پھر ناکام رہے اور صرف دو رنز بناکر پویلین روانہ ہوئے تھے۔