ہفتہ, اپریل 19, 2025
اشتہار

محمد عامر آئی پی ایل میں رائل چیلنجرز بنگلور سے کھیلیں گے؟

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان کے سابق فاسٹ بولر محمد عامر نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کا حصہ بننے کی خواہش ظاہر کردی۔

سابق فاسٹ بولر محمد عامر کو برطانوی پاسپورٹ ملنے کی امید ہے کیونکہ ان کی اہلیہ برطانیہ کی شہری ہیں اور انہیں امید ہے کہ وہ 2026 کے آئی پی ایل میں خود کو نیلامی کی فہرست میں پیش کرسکتے ہیں۔

محمد عامر کو امید ہے کہ وہ اگلے سیزن میں شروع ہونے والے آئی پی ایل میں کھیلنے کے اہل ہوں گے، عامر نے یہ بھی کہا کہ وہ ٹورنامنٹ میں ویرات کوہلی کی ٹیم رائل چیلنجرز بنگلور کی نمائندگی کرنا چاہیں گے۔

انہوں نے نجی ٹی وی کے شو میں کہا کہ اگر آئندہ سال آئی پی ایل کھیلنے کا موقع ملا تو میں ضرور کھیلوں گا۔

فاسٹ بولر نے کہا کہ میں آر سی بی کے لیے کھیلنا چاہوں گا کیونکہ وہ میری پسندیدہ ٹیم ہے۔

عامر نے ویرات کوہلی کی تعریف کی اور کہا کہ کوہلی نے انہیں اپنا بلا تحفہ میں دیا اور میں نے اسی بلے سے کچھ اچھی اننگز کھیلی تھیں۔

انہوں نے کہا کہ میں ان کی بیٹنگ کا فین ہوں اور وہ بھی میری بولنگ کی تعریف کرتے ہیں۔

شو میں موجود احمد شہزاد نے کہا کہ آر سی بی عامر جیسے بولر کو استعمال کرسکتا ہے اور اگر وہ ان کی ٹیم میں ہوں گے تو آر سی بی ٹائٹل جیت جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ آر سی بی کی بیٹنگ لائن اچھی ہے لیکن ان کا مسئلہ ہمیشہ بولنگ کا رہا ہے اگر عامر ان کی ٹیم سے کھیلتے ہیں تو بولنگ کا مسئلہ حل ہوجائے گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں