قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر محمد عامر کی چھوٹی بیٹی آئرہ کے ساتھ دلچسپ ویڈیو وائرل ہوگئی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر سابق فاسٹ بولر محمد عامر نے چھوٹی بیٹی آئرہ کے ساتھ ویڈیو شیئر کی جس میں انہیں بیٹی کے پاؤں دباتے دیکھا جاسکتا ہے۔
محمد عامر نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’میڈم جی تھک گئی ہیں تو مساج کروا رہی ہیں۔‘ انہوں نے مسکرانے کی ایموجیز بھی بنائیں۔
madam g thak gayi hain to massage karwa rhi hain pic.twitter.com/pdrOPNO5kP
— Mohammad Amir (@iamamirofficial) January 9, 2024
سابق فاسٹ بولر کی بیٹی کے ساتھ ویڈیو کو مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے اور ننھی پری کو دعائیں بھی دی جارہی ہیں۔
واضح رہے کہ محمد عامر ان دنوں متحدہ عرب امارات میں موجود ہیں۔
گزشتہ دنوں محمد عامر نے تینوں بیٹیوں کے ساتھ تصویر شیئر کی تھی اور لکھا تھا کہ ’میں اپنی لیڈیز کے ساتھ موجود ہوں۔‘ انہوں نے ’دبئی‘ کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا تھا۔
me time with my ladies .#dubai. pic.twitter.com/nbpj8Toi6w
— Mohammad Amir (@iamamirofficial) January 6, 2024
یاد رہے کہ محمد عامر اور نرجیس خان ستمبر 2016 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے ان کی تین بیٹیاں منسا، زویا اور آئرہ عامر ہیں۔