منگل, دسمبر 24, 2024
اشتہار

محمد عامر کا 4 سال بعد قومی ٹیم میں شاندار کم بیک

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان کے سینیئر فاسٹ بولر محمد عامر نے چار سال بعد قومی ٹیم میں واپسی کی اور دو وکٹیں لے کر اپنے کم  بیک کو یادگار بنا لیا۔

پاکستان کے سینیئر فاسٹ بولر محمد عامر جنہوں نے گزشتہ دنوں انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ واپس لیا تھا جس کے بعد پی سی بی نے انہیں نیوزی لینڈ کے خلاف پانچ ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز میں شامل کیا تھا۔ انہوں نے اپنے کم بیک کو اپنی شاندار پرفارمنس سے یادگار بنا لیا۔

ہفتے کے روز جب وہ نیوزی لینڈ کے خلاف دوسری ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کے لیے میدان میں اترے تو وہ ان کی چار سال بعد قومی ٹیم میں واپسی تھی لیکن ان کی سوئنگ اور تیز بولنگ سے کہیں یہ شبہ نہیں ہوا کہ وہ طویل عرصے بعد قومی ٹیم میں واپس آئے ہیں۔

- Advertisement -

محمد عامر نے اپنی تیز بولنگ سے کیوی بلے بازوں کو پریشان کیا اور صرف 13 رنز کے عوض دو قیمتی وکٹیں حاصل کیں۔

سینیئر فاسٹ بولر نے اپنے پہلے ہی اوور کی دوسری گیند پر پہلے ٹم روبنسن کو چار رنز بنانے کے بعد چلتا کیا اور اس کے بعد ڈین فاکس کو بھی 13 رنز کے انفرادی اسکور پر پویلین واپس بھیج دیا۔

 

محمد عامر کی شاندار بولنگ کی مختصر ویڈیو پی سی بی نے سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے اور اس پر دلچسپ کیپشن لکھا کہ ’’محمد عامر کی واپسی، مایہ ناز بولر کی پاور پلے میں جارحانہ بولنگ‘۔

واضح رہے کہ اس میچ میں پاکستانی بولرز نے کیوی کو چاروں شانے چت کرتے ہوئے صرف 90 رنز پر پوری ٹیم کو آؤٹ کر دیا تھا جس میں شاہین شاہ اور ابرار احمد نے تین، تین، محمد عامر اور شاداب خان نے دو، دو جب کہ نسیم شاہ منے ایک وکٹ حاصل کی تھی۔

پہلا میچ بارش کی نذر ہونے کے باعث پاکستان کو پانچ ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔ تیسرا میچ آج شام پنڈی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا جس کے بعد دونوں ٹیمیں اگلے دو میچز کے لیے لاہور جائیں گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں