تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

سعودی ولی عہد کا سوڈانی قیادت سے ٹیلی فونک رابطہ، تاریخی سمجھوتے پر مبارکباد

ریاض: سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے سوڈانی قیادت سے ٹیلی فون پر گفتگو کی اور تاریخی عبوری سمجھوتے پر مبارک باد بھی پیش کی۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے سوڈان کی نو تشکیل خود مختار کونسل کے سربراہ جنرل عبدالفتاح البرہان اورحزب اختلاف کے احتجاجی گروپوں کے اتحاد برائے تبدیلی اور آزادی کے قائد احمد ربیع سے ٹیلی فون پر بات چیت کی ہے۔

انہوں نے ایتھوپیا کے وزیراعظم ابی احمد اور افریقی یونین کمیشن کے چئیرپرسن سے بھی فون پرگفتگو کی ہے۔ سعودی پریس ایجنسی کے ایک بیان کے مطابق شہزادہ محمد بن سلمان نے سوڈانی فریقوں کے درمیان تاریخی سمجھوتا طے پانے پر انھیں مبارک باد دی۔

انھوں نے اوّل الذکر سوڈانی رہنماؤں سے گفتگو کرتے ہوئے تاریخی سمجھوتے پر دست خط کے بعد سوڈان میں سلامتی اور استحکام کے لیے سعودی عرب کے عزم کا اعادہ کیا اور کہا کہ سوڈان میں استحکام خطے میں استحکام کے لیے بڑی اہمیت کا حامل ہے۔

سوڈان کی حزبِ اختلاف نے سمجھوتے کے تحت قائم ہونے والی خود مختار کونسل کے لیے اتوار کو اپنے پانچ ارکان نامزد کردیے۔ سوڈان کی حکمراں عبوری فوجی کونسل کی قیادت اور حزب اختلاف کے لیڈروں نے ہفتے کو شراکت اقتدار کے اس سمجھوتے پر دست خط کیے تھے۔

سوڈان میں کئی ہفتوں سے جاری مظاہرے ختم، فوج کے ساتھ سمجھوتا

اس کے تحت پہلے عبوری حکومت تشکیل دی جارہی ہے اور پھر بتدریج ملک میں نئے عام انتخابات کے انعقاد کی راہ ہموار ہوگی۔ مجوزہ خود مختار کونسل ملک کی اعلیٰ اختیاراتی اتھارٹی ہوگی۔

تاہم انتظامی اختیارات کابینہ کے وزراءکو حاصل ہوں گے۔ شراکت اقتدار کے فارمولے کے تحت اس کے پانچ ارکان کا عبوری فوجی کونسل انتخاب کرے گی جبکہ حزب اختلاف کے اتحاد نے اپنے پانچ ارکان نامزد کردیے ہیں۔ ایک رکن کا دونوں فریق متفقہ طور پر انتخاب کریں گے۔

Comments

- Advertisement -