قومی ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ نے شعیب ملک کو ریٹائرمنٹ کا مشورہ دینے سے متعلق بتادیا۔
سابق کپتان محمد حفیظ نے ایک انٹرویو کے دوران بتایا کہ جس وقت میں نے ریٹائرمنٹ علی اس وقت شعیب ملک کو بھائیوں کی طرح مشورہ دیا تھا کہ آپ بھی ریٹائرمنٹ لے لیں کیونکہ آپ کو وہ عزت نہیں ملے گی جس کے آپ خواہشمند ہیں۔
انہوں نے کہا کہ شعیب ملک اگر پاکستان کی طرف سے ورلڈکپ کھیل لیتے تو ان میں سرخاب کے پر نہیں لگ جانے تھے بس یہ ایک کوشش ہوتی ہے کہ میں اپنی کارکردگی سے پاکستان کو ورلڈکپ جتواؤں
محمد حفیظ نے کہا کہ اس وقت شعیب ملک کو امید تھی جس کے لیے وہ انتظار کرتے رہے۔
سابق کپتان کا کہنا تھا کہ شعیب ملک نے پاکستان کے لیے 21 سے 22 سال اعلیٰ معیار کی بہترین خدمات انجام دیں جس کے لیےان کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے۔
محمد حفیظ کے مطابق مجھے 2019 میں لارڈز میں بنگلا دیش کے خلاف کھیلے جانے والے ون ڈے میچ میں شعیب ملک کو ڈراپ کرنے پر بہت دکھ ہوا تھا جوکہ غلط تھا کیوں کہ ہمیں وہ میچ شعیب ملک کو اعزاز کے طور پر کھلانا چاہیے تھا۔