پیر, جون 17, 2024
اشتہار

’حفیظ کے دو عہدے رکھنے پر مجھے اعتراض ہے‘

اشتہار

حیرت انگیز

سابق فاسٹ بولر عاقب جاوید نے کہا ہے کہ جب مصباح الحق ٹیم کے ڈائریکٹر اور کوچ بنے تھے تو اس پر میں نے تنقید کی تھی اور اب حفیظ کے معاملے پر بھی مجھے وہی اعتراض ہے۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام اسپورٹس توم میں گفتگو کرتے ہوئے عاقب جاوید نے کہا کہ محمد حفیظ جب ڈائریکٹر بنے تو مجھے کوئی مسئلہ نہیں تھا لیکن جب وہ ہیڈکوچ بنے تو مجھے اس پر اعتراض ہے کیونکہ وہ پروفیشنل ازم اور سسٹم کو بہتر بنانے کی باتیں کر رہے تھے اور پھر خود ہی کوچ بن گئے یہ فیصلہ ان کے لیے خود بھی صحیح ثابت نہیں ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ جب ہم پلیئرز کو کوچنگ یا منیجمنٹ میں لے آتے ہیں تو کوئی ایک بھی کامیاب نہیں ہوا، غیرتجربہ کار اور بغیر کورسسز کے کوچنگ کرنے والے ہمیشہ سے مسائل کا شکار رہے ہیں جیسے وقار یونس اور مصباح الحق۔

- Advertisement -

عاقب جاوید نے کہا کہ کوچنگ ایک مکمل جاب اور پروفیشنل کام ہے جس میں غیرتجربہ کار لوگ کبھی کامیاب نہیں ہوئے۔

ان کا کہنا تھا کہ شان مسعود کیلئےضروری ہےوہ بطور بیٹر پرفارم کریں اگر شان مسعود پرفارم نہیں کرتے تو دباؤ بڑھ جائے گا پاکستان کی ٹیم نئی ہےدورہِ آسٹریلیا مشکل چیلنج ہوگا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں