تازہ ترین

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

’جس دن بانی پی ٹی آئی نے کہہ دیا ہم حکومت گرادیں گے‘

اسلام آباد: وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور...

5 لاکھ سے زائد سمز بند کرنے کا آرڈر جاری

ایف بی آر کی جانب سے 5 لاکھ 6...

اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1 ارب ڈالر موصول

کراچی: اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1...

سابق وزیراعظم شاہد خاقان کے سر پر لٹکی نیب کی تلوار ہٹ گئی

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے سر پر لٹکی...

’گھر بیٹھے کھلاڑیوں کو بلا کر ٹیم مضبوط بنانے کی کوشش کی گئی‘

قومی ٹیم کے سابق کپتان و ٹیم ڈائریکٹر محمد حفیظ نے سلیکشن کمیٹی کو تنقید کا نشانہ بنا ڈالا۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سابق کپتان محمد حفیظ نے کہا کہ سلیکشن کمیٹی نے بڑے ناموں پر مشتمل کمزور ٹیم منتخب کی ہے، گھر بیٹھے کھلاڑیوں کو بلا کر ٹیم مضبوط بنانے کی کوشش کی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بابر اعظم کو کسی وجہ سے کپتانی سے ہٹایا گیا تھا لیکن انہیں پھر کپتان بنادیا گیا ہے۔

محمد حفیظ نے کہا کہ جب بابر اعظم کپتان تھے تو ان پر ہر گروپ کو نوازنے جیسے الزامات بھی لگے تھے۔

سابق کپتان نے کہا کہ شاہین آفریدی کو دو ماہ میں ہی کپتانی سے ہٹانے کی کوئی ٹھوس وجہ نہیں بتائی گئی، ٹیم کو بہتر بنانے کے لیے میں چار سالہ منصوبہ لایا تھا لیکن دو ماہ بعد ہی مجھے عہدے سے ہٹادیا گیا۔

واضح رہے کہ قومی ٹیم کے 17 رکنی اسکواڈ کا اعلان گزشتہ دنوں کیا گیا تھا جس میں حال ہی میں ریٹائرمنٹ واپس لینے والے کرکٹر محمد عامر اور عماد وسیم کی واپسی ہوئی ہے۔

تاہم محمد حفیظ نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے لیے قومی ٹیم کے اعلان پر خوش نہیں ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر محمد حفیظ نے لکھا تھا کہ ’ریسٹ ان پیس ڈومیسٹک کرکٹ۔‘

پاکستان کرکٹ ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے:

بابراعظم ( کپتان ) ، صائم ایوب، محمد رضوان، عثمان خان، افتخار احمد، اعظم خان ، عرفان خان نیازی، شاداب خان ، عماد وسیم ، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ، زمان خان، محمد عامر، عباس آفریدی، اسامہ میر، فخرزمان اور ابرار احمد

ریزرو کھلاڑی:

ٹیم کے ریزرو کھلاڑیوں میں حسیب اللہ، محمد علی، صاحبزادہ فرحان، آغا سلمان اور وسیم جونیئر شامل ہیں۔

Comments

- Advertisement -