نامور پاکستانی آل راؤنڈر محمد حفیظ نے ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو ‘خوابوں’ کا اوپننگ پارٹنر نامزد کر لیا۔
ایک انٹرویو میں محمد حفیظ نے کہا کہ اس وقت دنیا بھر میں بہترین کرکٹرز کھیل رہے ہیں کوئی بطور انٹرٹینر تو کوئی کھلاڑی کھیل رہا ہے اور میں خود بہت سے کھلاڑیوں کا مداح ہوں۔
انہوں نے کہا کہ اگر پاکستان میں سے کسی ایک کو منتخب کرنا ہو تو وہ بابر اعظم کا انتخاب کریں گے کیونکہ وہ بہت آسانی سے بولرز کو اپنی بہترین تکنیک کی وجہ سے کھیلتے ہیں اور وکٹ کے دوسری جانب کھڑے بیٹسمین کے لیے بھی آسانیاں پیدا کرتے ہیں۔
دیگر ٹیموں سے کسی اوپنر کو اپنا پارٹنر بنانے سے متعلق سوال کے جواب میں محمد حفیظ نے کہا کہ بین الاقوامی سطح پر کسی کو شراکت دار بنانا ایک مشکل سوال ہے کیونکہ دنیا بھر میں بہترین کرکٹرز موجود ہیں، مگر میرا خیال ہے کہ میں روہت شرما اور ڈیوڈ وارنر کا انتخاب کروں گا۔
انہوں نے کہا کہ ان دو پلیئرز کے ساتھ اوپننگ کرنا چاہوں گا، میرا انتخاب بین الاقوامی کرکٹرز میں سے یہی ہے تاہم پاکستان میں سے بابر اعظم کواوپننگ پارٹنر بنانا چاہتا ہوں۔