لاہور : قومی ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ نے کہا ہے کہ میں نے12 ہزار میں سے 11 ہزار رنز پاکستان سے باہر بنائے، کارکردگی کے باجود ڈراپ کردیا جائے تو دکھ ضرور ہوتا ہے۔
یہ بات انہوں نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، پاک بنگلہ دیش دوسرے ٹی ٹوینٹی میچ میں پاکستان کی فتح پر انہوں نے کہا کہ ٹیم کی کامیابی میں اپنا کردار ادا کرنے پر بے حدخوش ہوں، پہلے میچ میں شعیب ملک کی عمدہ کارکردگی پر بھی بہت خوشی ہوئی تھی، سیریز میں کامیابی سے کپتان، کوچ اور کھلاڑیوں کے اعتماد میں اضافہ ہوا۔
ایک سوال کے جواب میں محمد حفیظ نے کہا کہ ٹیم انتظامیہ اور آفیشلز سے پیش کش کی تھی جگہ نہیں بنتی تو بتادیں، ٹیم کے معاملات پر سینئر کھلاڑیوں کو بھی اعتماد میں لیا جائے تو معاملات بہتر ہوجاتے ہیں۔
ٹیم کے سابق کپتان کا کہنا تھا کہ میں نے12 ہزار میں سے 11 ہزار رنز پاکستان سے باہر بنائے میں وائٹ بال کرکٹ کھیلنا چاہتا تھا ،جوں ہی موقع ملا میں نے پرفارم کیا، پچز تھوڑی سے مشکل ہیں،پاکستانی پچز بیٹنگ کے لیے ساز گار ہوتی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے بلے بازوں کو صرف میچ ختم کرنا سکھانے کی ضرورت ہے، کارکردگی کے باجود ڈراپ کردیا جائے تو دکھ ضرور ہوتا ہے، میں ہمیشہ مثبت سوچتا اور محنت کرتا ہوں۔