سابق کپتان محمد حفیظ نے فاسٹ بولر شاہین آفریدی کو دورہ نیوزی لینڈ سے ڈراپ کیے جانے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
حالیہ انٹرویو میں محمد حفیظ نے سلیکشن پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ شاہین آفریدی کو پہلے ٹیسٹ اسکواڈ سے آرام دینے کا کہہ کر ڈراپ کیا گیا اور اب ون ڈے اسکواڈ سے بھی باہر کردیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ شاہین آفریدی کی حالیہ کارکردگی توقعات پر پوری نہیں اتری لیکن انہیں مکمل طور پر نظر انداز کرنا درست نہیں۔
محمد حفیظ نے سوال کیا کہ ون ڈے سے ڈراپ کرنے کے بعد اب شاہین آفریدی کا کردار کیا ہے؟
واضح رہے کہ بابر اعظم، محمد رضوان، شاہین آفریدی اور نسیم شاہ سمیت کئی سینئر کھلاڑی ٹی ٹوئنٹی سکواڈ سے باہر ہو گئے ہیں جبکہ آفریدی اور حارث رؤف کو بھی ون ڈے سکواڈ سے باہر کر دیا گیا ہے۔
شاہین آفریدی نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 میں پرفارمنس اچھی نہیں رہی، نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں 6.80 کے اکانومی ریٹ سے بغیر کسی وکٹ کے 10 اوورز میں 68 رنز دیے۔
دبئی میں بھارت کے خلاف ان کی کارکردگی اچھی نہیں رہی، انہوں نے نے آٹھ اوور میں 72 رنز دے کر دو وکٹیں 9.25 کے اکانومی ریٹ سے حاصل کیں۔
واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے نیوزی لینڈ کے خلاف آئندہ وائٹ بال سیریز کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان کر دیا، جو اس ماہ کے آخر میں شروع ہونے والی ہے۔
یہ سیریز پانچ ٹی 20 انٹرنیشنلز (ٹی 20) پر مشتمل ہوگی جس کے بعد تین ون ڈے میچز ہوں گے جو 16 مارچ سے 5 اپریل تک جاری رہیں گے۔