منگل, اپریل 22, 2025
اشتہار

محمد حفیظ آسٹریلیا کےخلاف ون ڈے ٹیم میں شامل

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: آل راؤنڈر محمد حفیظ کو آسٹریلیا کے خلاف پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز کے لیے ٹیم میں شامل کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ہیڈ کوچ مکی آرتھر اور کپتان اظہرعلی سمیت ٹیم انتظامیہ نے سلیکشن کمیٹی سے درخواست کی کی گئی کہ آل راؤنڈر محمد حفیظ کوون ڈے سیریزکےلیےآسٹریلیا بھیجاجائے۔

سلیکشن کمیٹی نے ٹیم مینجمنٹ کی درخواست کو قبول کرتے ہوئے محمد حفیظ کو 16 رکنی سکواڈ میں شامل کر لیا ہے اور بی سی پی کے چیئرمین نے بھی اس کی منظوری دے دی ہے۔

خیال رہےکہ سال2016 میں محمد حفیظ نے جنوری میں دورہ نیوزی لینڈ کے دوران دو میچ کھیلے اور اگست میں انگلینڈ کے دورے میں تین ایک روزہ میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کی تھی۔

یادرہے کہ 17 نومبر 2016 کو آسٹریلیا میں محمد حفیظ کے باؤلنگ ایکشن کا ٹیسٹ ہوا تھا جس کے بعد ان کےباؤلنگ ایکشن کو قانونی قرار دیتے ہوئے آئی سی سی نےانہیں بین الاقوامی میچوں میں باؤلنگ کی اجازت دے دی تھی۔

آسٹریلیا کے خلاف پاکستان کا ایک روزہ اسکواڈ میں اظہرعلی،شرجیل خان،بابراعظم،شعیب ملک،اسد شفیق، عمراکمل،سرفراز احمد،محمد رضوان،عماد وسیم،محمد نواز،وہاب ریاض،محمد عامر، حسن علی،محمد عرفان،راحت علی اورمحمد حفیظ شامل ہیں۔

واضح رہےکہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پانچ میچوں پر مشتمل ون ڈے سیریز کا پہلا میچ 13 جنوری کو برسبن میں کھیلا جائے گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں