قومی ٹیم کے نوجوان پیسر محمد حسنین کے بولنگ ایکشن میں بہتری سے متعلق اچھی خبر آگئی۔
قومی ٹیم کے نوجوان فاسٹ بولر محمد حسنین کے بولنگ ایکشن میں بہتری سے متعلق پی سی بی نے کرکٹ آسٹریلیا کو رپورٹ ارسال کردی۔
ذرائع کےمطابق حسنین کی رپورٹ کا اعلان آئندہ ہفتے ہونے کا امکان ہے۔۔
- Advertisement -
مزید پڑھیں: حسنین کو بولنگ ایکشن میں بڑی کامیابی مل گئی
حسنین کا بولنگ ایکشن رواں سال جنوری میں آسٹریلیا کی بگ بیش لیگ کے دوران مشکوک قراردیا گیا تھا جس کے بعد انہیں پی سی بی نے کسی بھی قسم کی کرکٹ کھیلنے سے روک دیا تھا۔
فاسٹ بولر کے بولنگ ایکشن میں تبدیلی کے بعد اب ان کی رپورٹ کرکٹ آسٹریلیا کو بھجوائی گئی ہے اور قوی امکان ہے کہ مداح اب حسنین کو دوبارہ بولنگ کرتا دیکھ سکیں گے۔