جمعہ, جنوری 10, 2025
اشتہار

اسامہ میر کے بعد ایک اور پاکستانی کرکٹر نے بی بی ایل ٹیم کو جوائن کرلیا

اشتہار

حیرت انگیز

آسٹریلیا کی بگ بیش لیگ میں پاکستانی کرکٹر اسامہ میر کے بعد فاسٹ بولر محمد حسنین نے بھی اپنی ٹیم سڈنی تھنڈر کو جوائن کرلیا ہے۔

سڈنی تھنڈرنے محمد حسنین کواوورسیز ری پلیسمنٹ  کےطور پر  لیگ کے بقیہ میچز کے لئے سائن کر لیا۔ سڈنی تھنڈر نے لوکی فرگوسن اور شرفین ردرفرڈ کی جگہ حسنین اور جارج گارٹن کو شامل کیا۔ لوکی  فرگوسن اور شرفین ردرفورڈ  آئی ایل ٹی ٹوئنٹی میں شرکت  کے لئے چلے گئے ہیں۔

سڈنی تھنڈر کے جنرل منیجر ٹرینٹ کوپ لینڈ نے محمد حسین کی واپسی پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حسنین، فرگوسن کی کمی کو پورا کرنے میں اہم کردار ادا کریں گے۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ محمد حسنین اس سے قبل بھی سڈنی تھنڈر کا حصہ رہ چکے ہیں، محمدحسنین نے بیگ بیش سیزن 2021-22 میں سڈنی تھنڈرز کی نمائندگی کی تھی۔

خیال رہے کہ سڈنی تھنڈرز کی نمائندگی کرتے ہوئے 2021 سیزن میں محمد حسنین کا بولنگ ایکشن رپورٹ ہوا تھا، محمدحسنین بولنگ ایکشن کلیئر ہونے کے بعد پہلی بار بی بی ایل میں ان ایکشن ہوں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں