پاکستان کرکٹ ٹیم کے نوجوان فاسٹ بولر محمد حسنین نے بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان سے ملاقات کا دلچسپ قصہ سنایا ہے۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر محمد حسنین نے بجی ٹی چینل کے شو میں شرکت کی جہاں میزبان شو کے دوران ان کی شاہ رخ کی وائرل تصویر سے متعلق پوچھا۔
جس پر فاسٹ بولر حسنین نے بتایا کہ ‘ میں 2020 میں سی پی ایل (کیریبیئن لیگ) کھیلنے گیا تھا جس ٹیم سے میں کھیل رہا تھا اس ٹیم کے مالک شاہ رخ خان تھے’۔
محمد حسنین کس کو فلم میں ہیروئن بنائیں گے؟
حسنین نے بتایا کہ ‘شاہ رخ خان ٹیم کے اونر تھے ہم میچ کھیل رہے تھے تو وہ صرف 3 میچ دیکھنے کے لیے آئے تھے، میچ ختم ہوا تو ہم ڈریسنگ روم میں تھے، کپڑے تبدیل کررہے تھے کہ شاہ رخ خان وہاں آئے، اس وقت میں نے پہلی مرتبہ انہیں دیکھا تھا’۔
فاسٹ بولر محمد حسنین نے کہا کہ ‘مجھے ان سے ملاقات میں بہت مزہ آیا، کیونکہ جسے ہم نے ساری زندگی ٹی وی پر دیکھا ہو اور وہ سامنے آجائیں، تو اچھا لگتا ہے’۔
اس کے علاوہ کرکٹر محمد حسین نے شو میں موجود آڈینس نے سوال کیا کہ آپ شادی کب کررہے ہیں جس پر فاسٹ بولر نے کہا کہ یہ تو نسیم شاہ نے بتادیا ہے کہا کہ ہے شادیوں کا سیزن ختم ہوگیا ہے۔