بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

فاسٹ بولرعرفان جونیئر نے دلبرداشتہ ہوکر آسٹریلیا کو اپنا نیا گھر بنالیا

اشتہار

حیرت انگیز

سڈںی: نوجوان فاسٹ بولر محمد عرفان جونیئر نے دلبرداشتہ ہوکر آسٹریلیا کو اپنا نیا گھر بنالیا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق نوجوان فاسٹ بولر محمد عرفان جونیئر نے سڈنی کے ویسٹرن سوبرب کرکٹ کلب جوائن کرلیا، وہ نیشنل ٹی ٹوینٹی کپ میں سدرن پنجاب کی فرسٹ الیون میں شامل نہ ہونے پر افسردہ تھے۔

ویسٹرن سوبرب کرکٹ کلب نے سوشل میڈیا پرعرفان کی شمولیت کی خبر دیتے ہوئے لکھا کہ ’عرفان نے کلب کے ساتھ لانگ ٹرم معاہدہ کرتے ہوئے سڈنی کو اپنا نیا گھر بنالیا ہے۔

محمد عرفان جونیئر کا کہنا تھا کہ میری فرسٹ الیون میں جگہ بنتی تھی، سلیکٹرز نے من مانی کر کے اپنے لڑکوں کو شامل کیا، میں نے پی ایس ایل میں بھی پرفارمنس دی، گزشتہ سیزن میں بھی میری پرفارمنس شاندار رہی لیکن مجھے سیکنڈ الیون میں ڈال دیا گیا۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ ننکانہ صاحب میں پیدا ہونے والے 25 سالہ فاسٹ بولر اب تک22 فرسٹ کلاس میچوں میں 80 وکٹیں حاصل کر چکے ہیں، انہیں پاکستان سپر لیگ میں کراچی کنگز، ملتان سلطانز، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز ٹیموں کی نمائندگی کرنے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راﺅنڈر محمد حفیظ نے نوجوان فاسٹ بولر عرفان جونیئر کی جانب سے ڈومیسٹک کرکٹ چھوڑنے کے فیصلے پر افسردگی کا اظہار کیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں