جمعہ, اکتوبر 11, 2024
اشتہار

’صفاء صفاء کہتا ہوں‘ موذی مرض میں مبتلا بچہ انتقال کرگیا

اشتہار

حیرت انگیز

گلگت: سوشل میڈیا پر ’صفاء صفاء کہتا ہوں‘ کے ڈائیلاگ سے مشہور ہونے والا بچہ محمد اسحاق 15 برس کی عمر میں انتقال کرگیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق چند ماہ قبل محمد اسحاق کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس میں وہ کہتے ہیں کہ ’ آزاد ہوں آزاد، صفاء صفاء کہتا ہوں‘ میں اسکول نہیں جاؤں گا۔

ویڈیو وائرل ہونے کے بعد بچے کا انٹرویو بھی کیا گیا تھا۔ اہلخانہ کے مطابق ’محمد اسحاق موذی مرض ’لو وائٹ بلڈ سیل کاؤنٹ اور جینیٹک ڈس آرڈر‘ میں مبتلا تھے۔

- Advertisement -

وائرل ویڈیو میں وہ کہتے ہیں کہ ’میں بڑا ہوکر معروف وی لاگر سعد الرحمان اور ڈکی بھائی بننا چاہتا ہوں، وہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے مداح تھے۔

واضح رہے کہ محمد اسحاق اکتوبر 2006 میں گلگلت بلتستان کے شہر کشورت میں پیدا ہوئے اور انہوں نے اپنی آخری ویڈیو 12 روز قبل یوٹیوب پر شیئر کی تھی۔

محمد اسحاق گزشتہ دنوں والد کے ساتھ علاج معالجے کے لیے لاہور گئے تھے جبکہ انہوں نے اپنی آخری سانسیں گلگت کے سٹی اسپتال میں لیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں