ہفتہ, نومبر 23, 2024
اشتہار

محمد مسرور پاکستانی ٹیم کے فیلڈنگ کوچ مقرر

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی ٹیم کے دورہ آسٹریلیا، زمبابوے اور ساؤتھ افریقا کیلئے محمد مسرور کو بطور فیلڈنگ کوچ مقرر کردیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ محمد مسرور کو جیسن گیلسپی کی سفارش پر ٹیم کا فیلڈنگ کوچ مقرر کیا گیا ہے، محمد مسرور نے انگلینڈ کے خلاف دو ٹیسٹ میچز میں بھی ٹیم کے لئے فیلڈنگ کوچ کے فرائض سر انجام دیئے تھے۔

ذرائع کے مطابق جیسن گلسپی پاکستان شاہینز کے دورہ آسٹریلیا کے موقع پر مسرور کے کوچنگ طریقہ کار سے بہت متاثر ہوئے تھے۔

- Advertisement -

ذرائع کے مطابق یہ محمد مسرور کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم کے ساتھ پہلا فل ٹائم کوچنگ اسائنمنٹ ہے، البتہ محمد مسرور پاکستان شاہینز اور انڈر 19 ٹیم کے ساتھ کام کرچکے ہیں۔

محمد مسرور 2018 میں ویسٹ انڈیز سے ہوم سیریز میں اسٹیو رکسن کے اسسٹنٹ بھی رہ چکے ہیں، کل کراچی سے دیگر کھلاڑیوں کے ہمراہ آسٹریلیا روانہ ہوجائیں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے 7 کھلاڑی تین ون ڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے لئے پہلے مرحلے میں آسٹریلیا پہنچ گئے ہیں۔

قومی اسکواڈ کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی نسیم شاہ بابر اعظم اور حارث روف سمیت اسکواڈ کے سات ارکان میلبرن پہنچ چکے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی اسکواڈ کے دیگر ارکان آج رات کراچی سے آسٹریلیا کے شہر میلبرن کے لیے روانہ ہوجائیں گے۔

’’رضوان تیر نہیں ایٹم بم مارے گا‘‘، باسط علی کا دلچسپ تبصرہ

پاکستانی ٹیم آسٹریلیا کے خلاف تین ون ڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیلے گی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا پہلا ون ڈے میچ 4 نومبر کو کھیلا جائے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں