جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

نسیم شاہ کے بعد محمد موسیٰ کا ٹیسٹ ڈیبیو، کھلاڑی خوشی سے نہال

اشتہار

حیرت انگیز

ایڈلیڈ: نسیم شاہ کے بعد پاکستان نے ایک اور نوجوان فاسٹ بولر محمد موسیٰ کو ٹیسٹ ڈیبیو کروا دیا۔

تفصیلات کے مطابق محمد موسیٰ ٹیسٹ ڈیبیو کرنے والے کم عمر نوجوان کھلاڑیوں میں شامل ہوگئے، موسیٰ کو لیجنڈری فاسٹ بولر وسیم اکرم نے ٹیسٹ کیپ دی، اس موقع پر نوجوان کھلاڑی بہت خوش دکھائی دیے، انہوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ملک کا نام روشن کرنے کا عزم کیا۔

محمد موسیٰ کا کہنا تھا کہ وسیم اکرم سے کیپ لینے کی بہت خوشی ہے، کوشش کروں گا امیدوں پر پورا اتروں اور اچھی بولنگ کروں، قومی کرکٹ ٹیم کے لیے کھیلنا میرے لیے کسی اعزاز سے کم نہیں ہے۔

نسیم شاہ نے آسٹریلوی سرزمین پر تاریخ رقم کردی

نوجوان بولر کا یہ بھی کہنا تھا کہ میں نے ایک بڑے کھلاڑی سے ٹیسٹ کیپ حاصل کی ہے، میں ضرور توقعات پر پورا اتروں گا۔ محمد موسیٰ ٹیسٹ کیپ حاصل کرنے والے پاکستان کے 238 ویں کرکٹر ہیں۔

خیال رہے کہ نسیم شاہ آسٹریلیا میں ڈیبیو کرنے والے دنیا کے سب سے کم عمر کرکٹر ہیں، پاکستان ٹیم کے باصلاحیت بولر نسیم شاہ نے 16 سال اور 279 دن کی عمر میں ڈیبیو کرکے آسٹریلیا کے آئن کریگ کا ریکارڈ توڑا، نسیم شاہ سے قبل آئن کریگ نے 17 سال 239 دن کی عمر میں آسٹریلوی سرزمین پر ڈیبیو کیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں