تازہ ترین

حکومت نے غیر قانونی طور پر مقیم افراد کو پاکستان چھوڑنے کی مہلت دے دی

اسلام آباد: نگراں وفاقی حکومت نے غیر قانونی طور...

پاکستان میں غیرقانونی طور پر مقیم غیرملکیوں کو ملک بدر کرنے کا حتمی فیصلہ

اسلام آباد : پاکستان میں غیرقانونی طور پر مقیم...

عالمی بینک نے بھی پاکستان سے کئی مطالبات کر دیے، رپورٹ جاری

اسلام آباد: عالمی بینک نے پاکستان ڈیولپمنٹ اپ ڈیٹ...

نوید اشرف پاک بحریہ کے نئے سربراہ مقرر

اسلام آباد : نوید اشرف کو پاک بحریہ کا...
Array

ناقص کارکردگی، افغان کپتان محمد نبی کو لے ڈوبی

سڈنی: ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بدترین کارکردگی کے بعد افغان کرکٹ ٹیم کے کپتان نے استعفیٰ دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری طویل بیان میں افغان کپتان محمد نبی نے لکھا کہ پیارے ہم وطنوں اور کرکٹ سے محبت کرنے والوں، ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں ہمارا سفر اختتام کو پہنچا۔

محمد نبی نے لکھا کہ اس غیر متوقع ناکامیوں کی ہمیں توقع نہیں تھی اور نہ ہی کرکٹ شائقین کو، ہم بھی ان نتائج سے اتنے ہی مایوس ہیں جتنے کہ آپ لوگ۔

افغان ٹیم کے کپتان نے لکھا کہ گذشتہ ایک سال کے دوران ہماری ٹیم کی تیاری اس طرح کی نہ تھی ، مزید یہ کہ پچھلے کچھ دوروں میں ٹیم مینجمنٹ، سلیکشن کمیٹی اور میں ایک پیج پر نہیں تھے جس کے اثرات ٹیم کے توازن پر پڑے۔

محمد نبی نے لکھا کہ میں فوری طور پر ایک کپتان کی حیثیت سے دستبردار ہونے کا اعلان کرتا ہوں اور جب انتظامیہ اور ٹیم کو میری ضرورت ہو گی تو میری خدمات حاضر ہونگی۔

اپنے سوشل میڈیا پیغام میں محمد نبی نے لکھا کہ میں تمام شائقین کرکٹ کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتا ہوں جو بارش سے متاثرہ میچ میں ہماری حوصلہ افزائی کرنے کے لئے میدان میں آئے، آپ کی محبت ہمارے لئے بہت اہمیت کی حامل ہے۔

واضح رہے کی رواں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ افغانستان کے لئے بھیانک خواب ثابت ہوا جہاں وہ میگا ایونٹ میں ایک بھی میچ نہ جیت سکے گوکہ افغان ٹیم کے دو میچز بارش سے متاثر ہوئے، باقی میچز میں انہیں انگلینڈ، سری لنکا اور آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔

Comments

- Advertisement -