جمعہ, جون 21, 2024
اشتہار

محمد عامر نے دوبارہ ریٹائرمنٹ لینے کی افواہوں پر خاموشی توڑ دی

اشتہار

حیرت انگیز

قومی ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عامر نے دوبارہ ریٹائمنٹ کے فیصلے کے خبروں کی تردید کردی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ذرائع محمد عامر کا کہنا ہے کہ فاسٹ بولر نے دوبارہ ریٹائرمنٹ کے فیصلے کی تردید کردی ہے، ان کا کہنا ہے کہ ریٹائرمنٹ سے متعلق ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا۔

اس سے قبل خبریں گردش کررہی تھیں کہ پاکستانی ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عامر اور عماد وسیم بہت جلد دوبارہ ریٹائرمنٹ کا اعلان کریں گے۔

- Advertisement -

محمد عامر اور عماد وسیم اپنا آخری میچ آئرلینڈ کے خلاف کھیل کر ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیں گے۔

سوشل میڈیا پر زیر گردش خبر میں کہا گیا تھا کہ دونوں کرکٹرز کی جانب سے جلد ریٹارئرمنٹ کا باقاعدہ اعلان کیا جائے گا اور پھر اُسے کے بعد عامر ، عماد صرف لیگ کرکٹ کھیلیں گے۔

واضح رہے کہ ٹی 20 ورلڈ کپ سے قبل محمد عامر اور عماد وسیم نے ریٹائرمنٹ واپس لینے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد انہیں قومی ٹیم کا حصہ بنایا گیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں