پاکستان کے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان نے سری لنکن ٹیم کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ چیمپئنز کی طرح کھیلے وہ اسی فتح کے حقدار تھے۔
میچ کے اختتام پر محمد رضوان نے ایشیا کپ کے فائنل میں ناکامی پر غلطیوں کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ ہم سے غلطیاں ہوئیں جس کا فائدہ سری لنکا نے اٹھایا۔
انہوں نے کہا کہ پورے ایونٹ میں ٹیم تگڑا کھیلی لیکن فائنل میں یہ واحد میچ تھا جس میں غلطیاں کیں اور دوسری ٹیم نے ہماری غلطیوں سے فائدہ اٹھایا۔
ان کا کہنا تھا ہم نے میچ کا عمدہ آغاز کیا تو آخری اوورز میں سری لنکا نے مومینٹم بنایا پھر ہماری اننگز میں بھی سری لنکا نے مومینٹم برقرار رکھا۔
وکٹ کیپر بلے باز کا کہنا تھا کہ سری لنکا چیمپئنز کی طرح کھیلی اس لیے وہ اسی طرح کی فتح کے حقدار تھے۔