جمعرات, فروری 13, 2025
اشتہار

محمد رضوان اور آغا سلمان نے نئی تاریخ رقم کردی

اشتہار

حیرت انگیز

قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان اور نائب کپتان آغا سلمان کی پارٹنر شپ نے نئی تاریخ رقم کردی۔

کراچی کے نیشنل بینک اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں جنوبی افریقا نے پاکستان کو جیت کے لیے 353 رنز کا ہدف دیا جس کے تعاقب میں پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے۔

محمد رضوان اور آغا سلمان نے شاندار سنچریاں اسکور کی ہیں۔

رضوان اور سلمان نے پاکستان کے لیے چوتھی وکٹ پر سب سے بڑی شراکت بنادی ہے، دونوں نے شعیب ملک اور محمد یوسف کی شراکت کا ریکارڈ توڑا ہے۔

شعیب ملک اور محمد یوسف نے بھارت کے خلاف 2009 میں 206 رنز کی شراکت بنائی تھی۔

اس سے قبل جنوبی افریقا نے مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 352 رنز بنائے تھے اور پاکستان کو جیت کے لیے 353 رنز کا ہدف دیا تھا۔

میچ میں ہینرک کلاسن نے 56 گیندوں پر 87 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی ان کی اننگ میں 11 چوکے اور تین بلند و بالا چھکے شامل تھے۔

کپتان ٹیمبا باوما 82 اور میتھیو بریٹزی 83 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

کائل ویرینے 44 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے، کوربن بوش نے 15 رنز بنائے۔

پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، نسیم شاہ اور خوشدل شاہ نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں