ہفتہ, جون 29, 2024
اشتہار

محمد رضوان ٹی 20 ٹیم کے نائب کپتان مقرر

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان کرکٹ بورڈ نے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کو ٹی 20 فارمیٹ میں نائب کپتان مقرر کر دیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کو ٹی 20 فارمیٹ میں ٹیم کا نائب مقرر کر دیا ہے۔ وہ 12 جنوری سے نیوزی لینڈ کے خلاف شروع ہونے والی 5 میچوں کی سیریز شاہین شاہ آفریدی کے نائب ہوں گے۔

 

- Advertisement -

واضح رہے کہ محمد رضوان آسٹریلیا میں ٹیسٹ سیریز کے لیے موجود تھے جہاں سے وہ ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں شامل دیگر کھلاڑیوں کے ہمراہ نیوزی لینڈ پہنچ گئے ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے شاہین شاہ آفریدی کو گزشتہ سال ورلڈ کپ کے بعد بابر اعظم کے قیادت چھوڑنے کے فیصلے کے بعد مختصر دورانیے کے فارمیٹ کیلیے کپتان مقرر کیا تھا۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ 12 جنوری کو آکلینڈ میں کھیلا جائے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں