بدھ, جنوری 8, 2025
اشتہار

رضوان نے ایوارڈ فلسطینیوں کے نام کیا تو بھارتی صحافی تلملا اُٹھے

اشتہار

حیرت انگیز

قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے مین آف دی میچ کا ایوارڈ فلسطینیوں کے نام کیا تو بھارتی صحافی وکرانت گپتا تلملا اٹھے۔

گزشتہ روز ورلڈ کپ کے اہم میچ میں پاکستان نے سری لنکا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 6 وکٹوں سے شکست دی اور 345 رنز کا تاریخی ہدف حاصل کیا، میچ میں ناقابل شکست سنچری اسکور کرنے پر محمد رضوان کو بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ دیا گیا۔

محمد رضوان کی جانب مین آف دی میچ ایوارڈ غزہ کے بہن بھائیوں کے نام کرنے پر بھارتی صحافی وکرانت گپتا تلملا اٹھے۔

- Advertisement -

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر (ایکس) پر ٹوئٹ کرتے ہوئے بھارتی اسپورٹس جرنلسٹ وکرانت گپتا نے آئی سی سی کو مخاطب کرتے ہوئے سوال اٹھایا کہ کیا آئی سی سی اس کی اجازت دیتا ہے؟۔

انہوں نے لکھا کہ کیا کرکٹرز کو آئی سی سی ایونٹس کے دوران سیاسی اور مذہبی بیانات دینے پر پابندی نہیں؟، مجھے یاد ہے کہ ورلڈکپ 2019 کے دوران مہندرا سنگھ دھونی کو اپنے دستانے سے آرمی کا نشان ہٹانے کو کہا گیا تھا۔

اس سے قبل بھی بھارتی میڈیا محمد رضوان سمیت کئی پاکستانی کرکٹرز کی کھیل کے میدان میں سجدہ شکر بجالانے اور نماز کی ادائیگی پر سوالات اُٹھاتا رہا ہے۔

واضح رہے کہ اسرائیل کی غزہ میں بمباری سے شہید ہونے والے فلسطینوں کی تعداد 900 سے زائد ہوچکی جن میں 300 بچے بھی شامل ہیں جبکہ جوابی کارروائی میں حماس نے جواب دیتے ہوئے 1200 سے زائد اسرائیلی ہلاک کردیئے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں