تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

آسٹریلوی اخبار نے محمد رضوان کو آئی پی ایل کا ’سپر مین‘ بن دیا

سڈنی: نیشنل ٹی 20 کپ میں محمد رضوان نے سپر مین کیچ پکڑ کر آسٹریلوی اخبار کو بھی چکرا دیا۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سندھ کے خلاف میچ میں محمد رضوان وکٹ کیپر کی بجائے فیلڈنگ کرتے ہوئے دکھائی دئیے اور جب انور علی نے 19ویں اوورز میں چھکا لگانے کی ناکام کوشش کی تو محمد رضوان بھاگتے ہوئے آئے اور مشکل کیچ پکڑ کر انور علی سمیت کمنٹیٹر کو بھی حیران کردیا۔

محمد رضوان کے کیچ کے چرچے آسٹریلیا میں بھی ہونے لگے، آسٹریلوی اخبار نے غلطی سے رضوان کے کیچ کو آئی پی ایل سے جوڑ دیا۔

آسٹریلوی اخبار نے نیشنل ٹی ٹوینٹی کپ کی بجائے انڈین پریمیئر لیگ لکھا اور ہیڈنگ دی کہ ’سپر مین کیچ۔‘

یاد رہے کہ سندھ کی ٹیم کو اس وقت 12 گیندوں پر 28 رنز درکار تھے اور انور علی 33 رنز کے ساتھ کریزپر موجود تھے، رضوان کے کیچ کی بدولت سندھ کی ٹیم کو دھچکا لگا۔

تاہم انور علی کے ساتھ دوسری اینڈ پر کھڑے دانش عزیز نے میچ وننگ اننگز کھیل کر سندھ کو یقینی شکست سے بچالیا اور میچ کا ٹرننگ پوائنٹ بننے والا رضوان کا ناقابل یقین کیچ بھی خیبرپختونخوا کو شکست سے نہ بچاسکا۔

Comments

- Advertisement -