جمعرات, جولائی 3, 2025
اشتہار

محمد رضوان کا ٹی ٹوئنٹی میں ایک اور اعزاز

اشتہار

حیرت انگیز

محمد رضوان نے ٹی ٹوئنٹی میں ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا۔

وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان نے ٹی ٹوئنٹی میں 2500 رنز مکمل کر لیے وہ محمد حفیظ اور بابر اعظم کے بعد ایسا کرنے والے تیسرے پاکستانی بن گئے۔

30 سالہ کھلاڑی نے 65 ویں اننگز میں یہ سنگ میل عبور کیا۔ اس فارمیٹ میں رضوان کی اوسط 50 سے زیادہ ہے اور ان کے نام ایک سنچری ہے۔

ٹی ٹوئنٹی کی عالمی درجہ بندی میں نمبر 1 محمدرضوان تیز ترین 2500 رنز بنانے والے دوسرے بلے باز ہین۔ ان سے آگے صرف بابر اعظم ہیں جنہوں نے 62 اننگز میں یہ اعزاز حاصل کیا جب کہ ویرات کوہلی تیسرے (68 اننگز) پر ہیں۔

اب تک صرف نو بلے بازوں نے مختصر ترین فارمیٹ میں 2500 سے زیادہ رنز بنائے ہیں۔ ویرات کوہلی 3856 رنز کے ساتھ سرفہرست ہیں جبکہ روہت شرما 3794 رنز کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

مارٹن گپٹل نے 3531 جبکہ بابر اعظم نے 3239 رنز بنائے ہیں۔ پال اسٹرلنگ (3133)، ایرون فنچ (3057)، ڈیوڈ وارنر (2866) اور محمد حفیظ (2514) 2500 رنز کا ہندسہ عبور کرنے والے دیگر چار ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں