اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

محمد رضوان نے یاسر شاہ کا دلچسپ چیلنج پورا کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی: پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان جاری دوسرے ٹیسٹ میچ میں محمد رضوان نے لیگ اسپنر یاسر شاہ کے دلچسپ چیلنج کو پورا کردیا۔

تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان نے ورچوئل پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ یاسر شاہ نے کہا تھا 50 تو میں بھی کرلیتا ہوں اگر سنچری مارو گے تو بلے باز مانوں گا۔

محمد رضوان نے کہا کہ ٹیسٹ میچ میں پارٹںر شپ لگتی رہتی ہے کیونکہ پانچ دن کا ٹیسٹ ہوتا ہے، جیسے ہماری پارٹنر شپ لگی ویسے جنوبی افریقہ کی بھی لگی ہم ان کی پارٹنر شپ توڑ دیں گے۔

وکٹ کیپر بلے باز نے کہا کہ تیسرے دن جب ہم بیٹنگ کررہے تھے تو پچ پر بیٹنگ کرنا بہت مشکل تھا، کل جنوبی افریقہ کو جلدی آؤٹ کرکے ٹیسٹ سیریز 2-0 سے جیتیں گے۔

انہوں نے کہا کہ کرکٹ ساری پریشر کی گیم ہے اور ہر جگہ ہی پریشر میں کھیلنا ہوتا ہے۔

واضح رہے کہ راولپنڈی ٹیسٹ کے چوتھے روز کھیل کے اختتام پر جنوبی افریقہ نے ایک وکٹ پر 127 رنز بنالیے، جنوبی افریقہ کو میچ جیتنے کے لیے 243 رنز اور پاکستان کو 9 وکٹیں درکار ہیں، پاکستان نے جنوبی افریقہ کو جیت کے لیے 370 رنز کا ہدف دیا تھا۔

یاد رہے کہ قومی ٹیم کو ٹیسٹ سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے، پاکستان نے کراچی ٹیسٹ میں جنوبی افریقہ کو شکست دی تھی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں